Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

بنگلادیش کی سابق حکمراں عوامی لیگ پارٹی نے عبوری حکومت کو امن و امان کی برقراری میں ناکام قرار دیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق بنگلادیش کی عوامی لیگ پارٹی نے کھاگرا چھڑی میں حالیہ تشدد اور فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
عوامی لیگ نے محمد یونس کی عبوری انتظامیہ کو تشدد، اور فائرنگ کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔

عوامی لیگ نے الزام لگایا ہے کہ ملک میں بقول اس کے معصوم شہریوں کی جان لی جارہی ہے، انصاف کی آواز کو دبایا جارہا ہے اور انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔ 
یاد رہے کہ بنگلادیش کے کھاگرا چھڑی علاقے میں ایک آٹھویں کلاس کی اسکول طالبہ کی عصمت دری کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پورے علاقے میں پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ ان مظاہروں کے دوران مشتعل ہجوم نے ایک بازار میں آگ لگادی اور وسیع پیمانے پر توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی کارروائیاں انجام دیں۔ پولیس نے پر تشدد مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لئے فائرنگ کردی جس میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ 

ٹیگس