بگرام نہيں دیں گے امریکہ کو ، طالبان نے پھر کیا اعلان
Oct ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ بگرام ایئر بیس امریکا کو نہیں دی جائے گی
سحرنیوز/عالم اسلام: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح االلہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔
انھوں نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض حلقوں نے یہ افواہ پھیلانا شروع کردیا تھا کہ طالبان، بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک برطانوی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔
انھوں نے اس انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ کابل اور واشنگٹن میں ایک دوسرے کے سفارتخانے کھولنے پر بات کی گئی ہے۔