غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ پھر پامال، اسرائیلی حملے جاری
Nov ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوج کے تازہ فضائی حملے میں کم از کم ایک فلسطینی شہری شہید ہوگيا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لڑاکا طیارے نے ایک عسکریت پسند کو نشانہ بنایا ہے جو اس کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتا تھا۔
دوسری العہلی ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ شخص غزہ شہر کے نواحی علاقے شجاعیہ میں سبزی منڈی کے قریب اسرائيل کے فضائی حملے میں شہید ہوا۔