سوڈانی وزیر اعظم: ہمارے ملک میں عالمی افواج کی تعیناتی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے
سوڈان کے وزیر اعظم نے ریپڈ سپورٹ فورس کو دہشت گرد تنظیم قراردیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سوڈان میں بین الاقوامی افواج کی آمد کا نتیجہ الٹا نکلے گا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: سوڈان کے وزیر اعظم کامل ادریس نے شہر فاشر میں حالیہ قتل عام کے بارے میں کہا کہ ہم باتیں نہیں، عملی اقدامات چاہتے ہیں۔
سوڈان کے وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ سبھی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے حوالے کیا جائے اور ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
سوڈان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے مطالبہ کیا کہ ریپڈ سپورٹ فورس کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس کی تعینات نامنظور ہے کیونکہ بین الاقوامی افواج کی موجودگی سے سوڈان کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔
سوڈان کے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ غیر قانونی اقدام ہوگا، اس سے بدامنی بڑھے گی اور اس کا نتیجہ الٹا نکلے گا۔