Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • لبنان پر اسرائیلی حملے تیز؛ شہری علاقوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے

لبنانی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک کار پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے میں دو لبنانی شہری شہید ہوگئے-

سحرنیوز/عالم اسلام:  موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ کار جنوبی لبنان میں راشیا الوادی اور شبعا شاہرا پر رواں دواں تھی تب ہی صیہونی فوج نے اسے ایک ڈرون سے نشانہ بنایا جس میں دو لبنانی شہری شہید ہوگئے-ابھی تک شہید ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے-

آج صبح جنوبی لبنان میں بلیدا ٹاؤن کو بھی صیہونی فوج نے نشانہ بنایا-صیہونی حکومت نے جمعرات کی شام سے جنوبی لبنان میں عام شہریوں کے خلاف حملوں کا آغاز کیا ہے جبکہ اس کا دعوی ہے کہ یہ حملے حزب اللہ لبنان کے خلاف ہیں-

کچھ گھنٹہ قبل لبنانی ویب سائٹ النشرہ نے اطلاع دی تھی کہ صیہونی ڈرون نے بنت جبیل شہر میں صلاح غندور ہسپتال کے قریب ایک کار پر دو میزائل داغے جس میں کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے۔لبنانی میڈیا کے ایک رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی ڈرون الناقورہ کے علاقے میں آسمان میں کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔

ٹیگس