Nov ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
  • بنگلہ دیش:  انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان

بنگلادیش کے عبوری سربراہ نے انتخابات کے دن ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے قوم سےخطاب میں کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دن ہی مجوزہ جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم ہوگا۔اس سے اصلاحات کے ہدف میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ انتخابات مزید بہتر اور کم خرچ ہوں گے۔

جمہوری اصلاحات میں وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
جولائی چارٹر کے نام سے مشہور یہ اصلاحاتی منصوبہ جولائی دو ہزار چوبیس کی عوامی بغاوت کے بعد تیار کیا گیا تھا۔ 
ادھر بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران پورے ملک میں ہنگامہ اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-

 

ٹیگس