صیہونی حکومت نے کچھ قیدیوں کو اپنی جیلوں میں چھپا رکھا ہے: حماس
تحریک حماس نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت نے متعدد فلسطینی قیدیوں کو اپنی جیلوں میں چھپا رکھا ہے، حکومت کو تمام قیدیوں کی زندگیوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے بیان میں کہا گيا ہے کہ پرزنر انفارمیشن آفس اپنے سرکاری پلیٹ فارمز کے ذریعے ان قیدیوں کی فہرست عام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حماس نے قابض حکومت تمام قیدیوں کی جان کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے بعض قیدیوں کو جیلوں میں چھپا رکھا ہے اور ان کے نام ظاہر کرنے سے گریزاں ہے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے فہرست کا جائزہ لیا گیا اور 11 کے علاوہ باقی تمام ناموں کی تصدیق کر دی گئی۔
حماس سے ثالثی کرنے والے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض حکومت پر تمام قیدیوں کے نام ظاہر کرنے اور ان کے حقوق کی ضمانت دینے کے لیے دباؤ ڈالیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ حماس نے کہا ہے کہ اسے صیہونی حکومت سے غزہ کے قیدیوں کے ناموں کی فہرست موصول ہوئی ہے جس میں صیہونی حکومت نے ہیرا پھیری کی ہے اور فہرست کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ بھی یہی ہے۔
صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا، حماس تحریک کو ختم کرنے اور صیہونی قیدیوں کو رہا کرانا اس جارحیت کے دو اہم مقاصد تھے تاہم اسے دونوں مقاصد میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مجبور ہوگئی۔