غزہ اس وقت شدید بحران کا شکار
غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے غزہ کے حالات کو المناک قرار دیتے ہوئے ثالثین سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ جنگ بندی معاہدے کی پابندی کرے اور ضروری دوائيں اور طبی وسائل آنے دے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محممد ابو سلمیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں حفظان صحت کی صورت حال بدتر ہوچکی ہے اور دواؤں اور طبی وسائل کی قلت کی وجہ سے انسانی المیہ کے خطرات شدید تر ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ صورت حال اس لئے وجود میں آئی ہے کہ صیہونی حکومت جنگ بندی معاہدے پر عمل نہیں کررہی ہے اور ضروری دوائيں اور طبی وسائل نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جان بچانے والی دوائيں اور ضروری طبی وسائل کی شدید قلت ہے اور اس وقت بہت سے بچوں، سن رسیدہ افراد، حاملہ خواتین اور سخت بیماریوں میں مبتلا افراد کی جان بچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پرغزہ میں طبی وسائل اور دوائيں نہ پہنچیں تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔