مصر کے صدر کا بیان: ایران/امریکہ تناؤ کم کرنے کیلئے تعمیری گفتگو ضروری
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بین الاقوامی تبدیلیوں، غزہ کے بحران نیز امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کو مغربی ایشیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو پرسکون اور تعمیری گفتگو کے ذریعے حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت بحرانوں میں الجھی ہوئی ہے اور بہت سی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔
مصر کے صدر نے کہا کہ مصر بھی ان تبدیلیوں سے متاثر ہوسکتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ اس وقت وسیع اور پرسکون انداز میں کوششوں کا سلسلہ جاری ہے تا کہ ہر ممکنہ شکل میں گفتگو کو یقینی اور کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس بحران نے فوجی جھڑپ کی شکل اپنا لی تو اس کے نتائج پورے خطے کی سلامتی اور معیشت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔