شام پر غاصب اسرائیلی حکومت کی ایک بار پھر جارحانہ کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454996-شام_پر_غاصب_اسرائیلی_حکومت_کی_ایک_بار_پھر_جارحانہ_کارروائی
غاصب اسرائیلی حکومت نے شام کے خلاف ایک بار پھر جارحانہ کارروائی کی ہے۔
(last modified 2026-08-10T10:12:54+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • شام پر غاصب اسرائیلی حکومت کی ایک بار پھر جارحانہ کارروائی

غاصب اسرائیلی حکومت نے شام کے خلاف ایک بار پھر جارحانہ کارروائی کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے شام کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کی صبح شام کے جنوبی صوبے قنیطرہ پر حملہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے 2 ٹینکوں اورمتعدد فوجی گاڑیوں نے قنیطرہ کے مضافات میں واقع علاقے تل ابوقبیس پر چڑھائی کردی۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے گزشتہ دنوں، شام کے صوبہ قنیطرہ کے عین زیوان نامی گاؤں پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا اور گاؤں کے اندر ایک چیک پوسٹ قائم کردی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel