یورپ کے انسانی حقوق کے دعووں کی حقیقت
یورپی یونین نے اپنے 20 سال پرانے فلسطینی ملازم کو اس کے حال پرچھوڑ دیا
سحرنیو/عالم اسلام: یورپی یونین نے غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد اپنے بیس سال پرانے ملازم کے انسانی حقوق کا دفاع نہیں کیا بلکہ اس کی ملازمت ختم کرکے اس کے حال پر چھوڑ دیا۔
انسانی حقوق کے تعلق سے مغرب کے دوہرے معیاروں کی ایک اور واضح مثال اس وقت سامنے آئی جب ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شائع ہوئی کہ یورپی یونین نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد اپنے بیس سال پرانےفلسطینی ملازم کو اس کے حال پر چھوڑ دیا۔
روزنامہ گارڈین نے لکھا ہے کہ یورپی یونین کے بیس سال پرانے فلسطینی ملازم کے انجام نے برسلز کے انسانی حقوق کے دعووں کا دوسرا رخ دنیا والوں کے سامنے پیش کردیا۔
گارڈین لکھتا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد یورپی یونین نے اپنے فلسطینی ملازم کو جو بیس سال سے اس یونین کی ملازمت کررہا تھا برطرف کرکے اس کے حال پر چھوڑ دیا جو اپنے لواحقین کے ساتھ مصر میں معاشی بدحالی اور غیر یقینی حالات میں زندگی گزار رہا ہے۔
اس واقعے نے ایک بار پھر دنیا والوں پر انسانی حقوق کے بارے میں مغرب کے دعووں کی حقیقت اور دوہرے معیار برملا کردیے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel