یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت نے لبنان کے دار الحکومت بیروت کو فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا ہے۔
جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے فوجیوں اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے درمیان جھڑپ کی خبر کے ساتھ ہی بعض صیہونی ذرائع نے 14 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل آپریشن پر یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کے سیلاب نے دنیا کے تمام آزاد لوگوں کو خوش کر دیا۔
ایران کے بعد حزب اللہ نے صیہونی اہداف پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر قدس پانچ نوعیت کے تین میزائلوں سے حملہ کرنے کی خبر دی ہے۔
لبنانی ذرائع نے بیروت کے الجناح علاقے میں صیہونی حکومت کے حملے میں تین افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔
اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد غزہ کے عوام نے جشن منایا۔ اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کو روکنے میں ، صیہونی حکومت کا آئرن ڈوم ناکام رہا ہے۔
لبنان پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غاصب حکومت کے توپخانے نے بھی جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔