ہندوستان: دہلی اور اس کے اطراف میں زلزلہ
Jul ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
دہلی اور اس کے مضافات میں آج صبح زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلادیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں جمعرات کی صبح بجر کر چار منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل پڑے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور این سی آر کے دیگر علاقوں میں دس سکنڈ تک جاری رہنے والے زلزلے کی جھٹکوں کی شدت رکٹر اسکیل پر چار اعشاریہ نو بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ریاست اتر پردیش کے مغربی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی خبر نہیں ہے لیکن شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔