مصری ذرائع، حماس نے جنگ بندی کے نئے منصوبے کی موافقت کردی!
مصری ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے نئے فارمولے کی حماس کی جانب سے وافقت کی خبر دی ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا نے سنیچر کو رپورٹ دی ہے کہ مصری ذرائع نے العربی الجدید کو بتایا ہے کہ حماس نے غزہ میں عید الفطر پر جنگ بندی کے نئے فارمولے کی موافقت کردی ہے۔
ان ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی فوجی عیدان الیکزنڈر اور چار دیگر جنگی قیدیوں کو آزاد کرنے کی موافقت کردی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب گیند اسرائیل اور امریکا کے پالے میں ہے۔
چند گھنٹے قبل مصر کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے لبنان کے روزنامہ الاخبار سے گفتگو میں کہا تھا کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امریکا کا موقف زیادہ مثبت ہوا ہے اور امید ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں جنگ بندی معاہدے کا راستہ کھل جائے گا۔
اس سے پہلے حماس کے رکن سہیل الہندی نے کہا تھا کہ ثالثین کے ساتھ لگاتار مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ آئندہ دنوں میں جنگ بندی معاہدہ ہوجائے گا۔