صیونی مراکز پر یمنی مسلح افواج کے میزائل حملے + ویڈیو
Jul ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
عبرانی زبان کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح یمنی سرزمین سے مقبوضہ علاقوں کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن سے بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے بڑے حصے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے فائر ہونے کے بعد بن گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئيں۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت نے خبر دی ہے کہ یمنیوں نے اس بیلسٹک میزائل کو فائر کرکے لاکھوں صہیونیوں کو پناہ گاہوں میں بھیج دیا۔ یمنی فوج نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ ہی اپنے جرائم بند کر دے تو وہ مقبوضہ علاقوں پر اپنے میزائل حملے بند کر دے گی۔