الحشد الشعبی کو تحلیل نہیں کیا جا سکتا؛ عراقی وزیر اعظم کا بیان
عراقی وزیراعظم نے کھل کر اعلان کیا ہے کہ کوئي بھی عراقی حکومت کو حشدالشعبی کو تحلیل کرنے پر مجبور نہيں کرسکتا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ کوئي بھی فریق اس ملک کو عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کو تحلیل کرنے پر مجبور نہيں کر سکتا اور امریکہ نے بھی عراق سے ایسی کوئی درخواست نہيں کی ہےعراقی وزیراعظم نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اس ملک کے مسلح گروپ تحلیل کردیئے جائيں گے۔
حشدالشعبی کے جوانوں نے عراق میں دہشتگردی بالخصوص داعش کے خلاف جنگ اور انہیں شکست دینے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی عراق پر داعش کے حملوں اور اس ملک کے کئی صوبوں پر قبضہ کر لینے کے بعد دوہزار چودہ میں بزرگ مرجع تقلید آيت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے حکم سے تشکیل پائی تھی۔