ہندوستان: گجرات پل حادثہ، 13 افراد ہلاک + ویڈیو
Jul ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
گجرات کے وڈودرا کے قریب بدھ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ آنند ضلع کے مج پور کے قریب مہی ساگر ندی پر بنایا گیا 'گمبھیرا پل' اچانک گر گیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی ریاست گجرات کی مہی ساگر ندی پر واقع گمبھیرا پل کے اچانک منہدم ہو جانے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق، حادثے کے وقت پل پر کئی گاڑیاں اور لوگ موجود تھے، راحت اور بچاؤ کا کام ہنوز جاری ہے۔