لبنان: بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صیہونی حکومت کی بمباری
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ پر بمباری کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کے میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ جمعہ کو صیہونی حکومت نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر بمباری کی ہے۔
گذشتہ ستائیس نومبر کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد بیروت پر یہ پہلا اسرائیلی حملہ ہے اس حملے میں ضاحیہ کی ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
اطلاعات ہيں کہ لبنان کی فوج نے ضاحیہ میں جس جگہ بمباری کي ہے وہاں جانے والے راستے کو بند کردیا گیا ہے خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں جس عمارت کو نشانہ بنایا ہے اس کے آس پاس کئی اسکول بھی تھے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے بیروت میں فرانسیسی صدر کے ایلچی لودریان سے ملاقات میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کا جاری رہنا حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔