بیروت میں حزب اللہ کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے صیہونی حکومت کے خلاف جاری حالیہ لڑائی کو تحریک مزاحمت کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی جنگ قرار دیا ہے۔
اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت بند کرانے اور غزہ کے مکینوں تک خوراک اور ادویات کی ترسیل کے لئے اقدامات کرے-
غزہ کے علاقے خان یونس پر صیہونی فوج کے تازہ ہوائی حملے میں گيارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے شہر "الخیام" پر صیہونی حکومت کے توپ خانے اور فاسفورس کے حملے کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا ذرائع نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے قریب صیہونیت مخالف آپریشن اور اس کے نتیجے میں کئی صیہونیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
جنوب مغربی یمن کے التعزیہ ضلع کے ایک اسکول پر امریکی و برطانوی جنگي طیاروں کی بمباری میں دو طالبات شہید اور پانچ زخمی ہوگئی ہيں۔
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے درجنوں راکٹ داغے جانے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں پوری طرح سے بجلی منقطع ہونے کی خبر دی۔
حزب اللہ لبنان نے بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی المالکیہ فوجی چھاؤنی پر گولہ باری کی خبر دی ہے۔
مقبوضہ فلسطین سے ملحق سرحدی علاقے میں دو مصری نوجوانوں کی صیہونیت مخالف کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔