Feb ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی آپریشن میں صیہونی فوج کی شکست سے متعلق نئے انکشافات

اسرائیل ٹائمز اخبار نے صیہونی فوج میں ہونے والی تحقیقات کو فاش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تل ابیب یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ سیکورٹی دیوار نے ان کے بقول تمام خطروں کو دور کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  اسرائیل ٹائمز اخبار کی رپورٹ میں آیا ہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کے واقعے سے قبل صیہونی حکومت کو سمجھوتے کی پیش کش کرکے فریب دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج ایران اور حزب اللہ پر اپنی نگاہیں مرکوز کیے ہوئی تھی اور غزہ کو دوسرے درجے کا خطرہ سمجھ رہی تھی۔ اسرائیل ٹائمز کے مطابق صیہونی فوج کے کمانڈروں کو اس بات پر یقین تھا کہ تل ابیب کی اگلی جنگ چند محاذوں پر لڑی جائے گی حالانکہ اسرائیل کے دشمنوں کی تیاری تل ابیب سے کہیں زیادہ تھی۔ اسرائیل ٹائمز کے مطابق، صیہونی حکومت کا یہ تصور7 اکتوبر کو پاش پاش ہوگیا کہ حماس کے ساتھ جھڑپ پر تل ابیب قابو کرلے گا۔ اس اخبار نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ تحقیقات کے مطابق، ایران کی قیادت میں اسرائیل کو ختم کرنے کا منصوبہ ڈیزائن کیا جا چکا ہے۔ اسرائیل ٹائمز نے اس خبر میں بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے قبل تل ابیب کی فوجی اور انٹیلی جنس معلومات غلط بنیادوں پر تیار کی گئی تھیں۔

 

ٹیگس