لبنان سے اسرائیل کو باہر نکالنے پر زور؛ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام
لبنانی کابینہ کے لئے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد نواف سلام نے کہا ہے کہ اسرائيل کو پوری طرح سے لبنان سے باہر نکالنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ اسرائيل کو لبنان کے تمام علاقوں سے باہر نکلنے کا پابند بنانا ان کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اسرائيلی حکومت کو جنگ بندی اور قرارداد سترہ سو ایک پر عمل پر مجبور کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائيل کو لبنان سے باہر نکلنے اور متعلقہ قرارداد پر عمل در آمد پر مجبور کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر سفارتی کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے۔
اس سے قبل نواف سلام کی کابینہ نے پارلینٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا تھا۔
لبنانی کابینہ نے پارلیمنٹ کے ایک سو اٹھائس میں سے پچانوے ووٹ حاصل کئے جبکہ چار اراکین پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہيں لیا، بارہ نے مخالفت میں ووٹ ڈالے اور سترہ اراکین غیر حاضر رہے۔
لبنانی کابینہ پر یہ ووٹنگ دو دنوں تک وزراء اور وزیر اعظم کی تقریروں پر بحث کے بعد ہوئی تھی۔
نواف سلام نے بدھ کے روز اپنی تقریر میں وعدہ کیا ہے کہ وہ معاشی اصلاحات پر عمل اور آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کريں گے۔
لبنانی کابینہ کو پارلیمنٹ سے ایسے حالات میں اعتماد کا ووٹ حاصل ہوا ہے کہ جب صیہونی حکومت اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کو قائم رکھنے کی کوششیں بھی جاری ہيں۔