پاکستان کے اربعین زائرین کے لیے مفت ویزہ؛ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کا اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے اربعین زائرین کے لیے مفت ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر حسام خاتمی نے ارنا کو بتایا ہے کہ پاکستان میں ایرانی سفارت خانہ اوراسکے چاروں کونصلیٹ حضرت امام حسین کے چہلم میں شرکت کے لئے جانے والے زائرین کے لیے چھبیس جولائی سے دس اگست تک فری ویزے جاری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربعین کے سفر کے فری ویزے کے لئے عراقی ویزے کا ہونا اور زائرین کے زمینی سفر کے لیے بسوں کی فراہمی ضروری ہو گی البتہ پاکستانی زائرین سے صرف ایک معمولی رقم انشورنس کی مد میں لی جائے گی۔ ایرانی سفارتخانے کے قونصل نے کہا کہ پاکستان سے ایران اور پھر عراق میں اربعین زائرین کی نقل و حرکت کے حوالے سے سرکاری اور عملی ہدایات ایرانی سفارتخانے اور چاروں قونصلیٹوں کو جاری کردی گئی ہیں تاکہ اربعین کے سفر کو ممکنہ حد تک آزاد بنایا جا سکے۔