Jul ۱۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران کس شرط پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا؟ ترجمان وزارت خارجہ نے دیا جواب

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ صرف مذاکرات کے موثر ہونے کی یقین دہانی کرائے جانے کی صورت میں ہی مذاکرات میں داخل ہو گا جبکہ یورپی ممالک کے ساتھ مشاورت بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی طرف واپسی تبھی ممکن ہوگی جب فریقین مذاکرات کے نتائج کے حوالے سے قابل اعتماد ضمانتوں پر عمل کریں۔ انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران کے پاس مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے کے تعلق سے کچھ مخصوص شرائط ہیں، اسماعیل بقائی نے کہا کہ سفارت کاری کو دکھاوے اور دھوکے کا میدان نہیں ہونا چاہیے۔ ہم سفارت کاری اور مذاکرات میں سنجیدہ تھے اور نیک نیتی کے ساتھ داخل ہوئے لیکن جیسا کہ سب نے دیکھا کہ چھٹے دور سے قبل صیہونی حکومت نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا ارتکاب کیا۔ اس لئے ہم مذاکرات کے عمل میں اس وقت تک داخل نہیں ہوں گے جب تک کہ ہمیں سفارت کاری اور مذاکراتی عمل کی تاثیر پر یقین نہ ہو۔تہران کے نقطہ نظر سے پچھلے تجربات، خاص طور پر ہم آہنگ فوجی حملے، اور جے سی پی او اے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد یورپ کی بے عملی نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ضمانتوں کے بغیر مذاکرات سنگین خطرات کا باعث ہیں۔ ایران اب سفارت کاری کو قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

ٹیگس