پاکستان کے وزیرخارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ٹیلی فونی گفتگو
Jul ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریش اور پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں سلامتی کونسل کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق اس ٹیلی گفتگو میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں سلامتی کونسل کی صدارت سے متعلق سرگرمیوں کے دوران ملاقات اور تعاون پر اتفاق کیا۔پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور اس کے عملے کی ذمہ داریوں کی مؤثر ادائیگی کے لیے پاکستان کی مسلسل معاونت کا بھی اعادہ کیا۔