امریکہ نے عراق میں حشد الشعبی کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
صیہونی حکومت نے اپنی مہم جوئی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ شب لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کر کے دسیوں افراد کو شہید و زخمی کر دیا۔
غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں آج بھی متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں.
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے لبنان کے خلاف وسیع جنگ کا فیصلہ کیا تو خود اپنے خاتمے کا اہتمام کرے گی۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں آٹھ صیہونی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
تحریک حماس نے جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے تعلق سے مذاکرات میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی نئی شرائط اور مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتنیاہو مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہيں-
مقبوضہ جولان کے باشندوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنی عرب، اسلامی اور توحیدی تعلیمات کی رو سے انتقام کے نام پر حتی ایک قطرہ خون بھی بہائے جانے کے مخالف ہیں۔
صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں تین نئی مجرمانہ کارروائیاں انجام دے کر انتالیس فلسطینیوں کو شہید اور ترانوے کو زخمی کردیا ہے۔
صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے حماس اقتدار میں باقی رہنے کو قبول کر لیا ہے کیونکہ جانتی ہے کہ یہ مانے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔
اربعین امام حسین علیہ السلام میں پیدل چل کر خود کو کربلا پہنچانے والا پہلے قافلے نے، جنوبی عراق کے سرحدی علاقے راس البیشہ سے کربلائے معلی کی جانب پیادہ روی شروع کردی ہے۔