Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • یمن میں داعش کے 4 خودکش حملے

یمن میں داعش کے عناصر کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ نے یمن میں داعش کے عناصر کی طرف سے دہشت گردانہ کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے«البیضاء»  کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس صوبے میں داعش دہشت گرد گروہ کے چار دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

صوبہ البیضاء  کی پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی فورسز "القریشیہ" ضلع میں واقع «حنکه آل مسعود»  کے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کر رہے تھے

اس خودکش حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی اورمالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔

ٹیگس