یمن پر امریکہ ، اسرائیل اور برطانیہ کی بمباری 1 یمنی شہری شہید 9 زخمی
Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
امریکہ ، اسرائیل اور برطانیہ نے یمن کے صنعا اور حدیدہ شہروں پر شدید بمباری کی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے ہفتے کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کے طیاروں نے یمن کے صنعا اور حدیدہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس بمباری کی مزید تفصیلات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔ جمعہ کی رات صیہونی آرمی کے ریڈیو نے یمن پر حملے میں شرکت کی تصدیق کی اور کہا کہ صیہونی فضائیہ نے 20 لڑاکا طیاروں سے یمن پر حملہ کیا۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ان فورسز نے یمن کے 3 اہم علاقوں کو 50 سے زائد بموں سے نشانہ بنایا۔صیہونی چینل 13 نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں انصار اللہ کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں میزائل ڈپو اور ڈرون اڈے شامل ہیں۔