لبنان پر دہشتگرد اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، کئي شہید اور زخمی
Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے حملے میں کم سے کم آٹھ افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: جنوبی لبنان میں طیر دبا نامی علاقے میں دو گاڑیوں پر صیہونی ڈرون حملے میں چھے افراد شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوج نے اسی طرح جنوبی لبنان میں عیتا الشعب کے اطراف کے علاقوں اور بنی حیّان پر حملے کئے۔
اس سلسلے میں لبنان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بند کرانے کے لئے فوری اقدام کرے اور متاثرہ علاقوں میں کسانوں اور ماہیگیروں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرے اور صیہونی حکومت کو تاوان ادا کرنے پر مجبور کرے۔