حسین (ع) ہمیں متحد کرتے ہیں !!!
تہران - بغداد تعلقات دوستانہ ہیں اور اس میں مزید فروغ آرہا ہے اور یہ چيز دشمنوں کو برداشت نہيں ہو رہی ہے۔
یہی سبب ہے کہ ایران اور عراق کے دشمنوں نے حالیہ دنوں میں کچھ ایسے اقدامات کئے جن سے دونوں ممالک کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو متاثر کیا جا سکے لیکن دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کی بیداری اور دانائی کی وجہ سے دشمنوں کی سازشیں ناکام رہی ہیں۔
عراق کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دينا، تہران کی ترجيح ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران اس مقصد کے لئے عراق کی حمايت جاری رکھے گا۔ دہشتگرد، اسلامی جمہوريہ ايران اورعراق کے درميان تعلقات کو خراب کرنے کی سازش کررہے تھے مگر ان کی سازشیں ناکام رہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزید قريب آگئے ہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے عوام نے "حسین علیہ السلام ہمیں متحد کرتے ہیں" کے سلوگین کے تحت اربعین مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔