Aug ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • مصرکی ایک عدالت
    مصرکی ایک عدالت

مصرکی ایک عدالت نے سابق صدر کے دو حامیوں کو موت کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے ان دو حامیوں کو سن دو ہزار تیرہ کی ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

 
مصر کی عدالت نے قرار دیا ہے کہ مصطفی حمدی اور مصعب عبدالرحمان، قاہرہ کے پراسیکیوٹر کے دفتر اور ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نذر آتش کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
 
 اس فیصلے کی تائید حاصل کرنے کے لئے، اسے مصر کے مفتی ابراہیم عبدالکریم علّام کے دفتر بھیجا گیا ہے۔
 
حتمی حکم تین اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
 

az25082015

ٹیگس