Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ
    فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفترکے نائب سربراہ نے صیہونی حکومت کے قبضے سے فلسطین کی آزادی پر تاکید کی ہے

فلسطین کے شعبہ اطلاعات و نشریات کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ اسماعیل ہنیہ نے منگل کی رات کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کا علاقہ فلسطینی کی آزادی میں اسٹریٹیجک کردار ادا کرے گا اور صیہونی دشمن کے ساتھ محدود خود مختار فلسطینی انتظامیہ کا تعاون مغربی کنارے میں استقامت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ استقامت گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مضبوط ہوئی ہے، کہا کہ سنہ دو ہزار چودہ کے موسم گرما میں غزہ پٹی پرصیہونی حکومت کا حملہ شدید ترین حملہ تھا لیکن فلسطینی قوم نے صیہونی دشمن پرکامیابی حاصل کی اور فلسطینی استقامت نے اپنی شجاعت کے ساتھ سب کو حیران کر دیا۔

واضح رہے کہ جولائی دو ہزار چودہ میں غزہ پٹی پرصیہونی فوج کے حملوں میں دو ہزار تین سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس