Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۲۲:۱۸ Asia/Tehran
  • ابراھیم شریف اپنے ساتھیوں کے ساتھ وکٹری کا نشان بناتے ہوئے
    ابراھیم شریف اپنے ساتھیوں کے ساتھ وکٹری کا نشان بناتے ہوئے

ایمنسٹی انٹر نیشنل نے، بحرین کی جمعیت الوعد کے سابق سیکریٹری جنرل پر آل خلیفہ کی جانب سے مقدمے کی کارروائی کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے-

العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شعبہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے سربراہ "سعید بومدوحہ" نے ایک بیان میں جمعیت الوعد کے سابق سیکریٹری جنرل اور بحرین کی سرگرم سیاسی شخصیت ابراہیم شریف پر، آل خلیفہ کی جانب سے مقدمے کی سماعت کو غیر منطقی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات بحرین میں سیاسی مخالفت کو سرکوب کرنے کے لئے اس ملک کے حکام کی پالیسی کے آئینہ دار ہیں- ابراہیم شریف پر سیاسی نظام کی تبدیلی کے لئے طاقت کے استعمال کا الزام ہے- واضح رہے کہ گذشتہ پیر کے روز ایسے میں ابراہیم شریف کے خلاف مقدمے کی کاروائی انجام پائی کہ ابراہیم شریف نے اپنے خلاف عائد الزام کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ ان پر لگایا گیا الزام بحرین کے اٹارنی جنرل کا من گھڑت اور بے بنیاد الزام ہے- ابراہیم شریف کو، جن کو قید میں چار سال گزارنے کے بعد انیس جون کو شاہی معافی کے تحت آزاد کر دیا گیا تھا، جولائی میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا- ابراہیم شریف کو بحرین میں سیاسی اصلاحات کے لئے چلنے والی حکومت مخالف تحریک میں کردار ادا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے-

ٹیگس