Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے ( فائل فوٹو)
    بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے ( فائل فوٹو)

بحرینی عوام نے مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

الولو ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ بحرینی عوام نے بدھ کی رات بھی احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔

بوری، ابوصبیع، جفیر اور شاخورہ علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ الوفاق اسلامی پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرے کے شرکا نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ آل خلیفہ کے قیدخانوں میں گرفتار سیاسی قیدیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پر امن جد و جہد جاری رکھیں گے۔

 مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے جس پر آل خلیفہ کی آمریت کے خلاف نعرے درج تھے۔

بحرینی مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہیں اورسعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ افواج انہیں پسپائی پرمجبور نہیں کرسکتیں۔

یاد رہے کہ بحرینی عوام، سن دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

ٹیگس