Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • پولینڈ کے وزیرخارجہ گرزیگورز شیتینا
    پولینڈ کے وزیرخارجہ گرزیگورز شیتینا

فلسطینی ذرائع نے بین الاقوامی وفود کے غزہ پٹی پہنچنے کی خبر دی ہے-

فلسطین کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے وزیرخارجہ گرزیگورز شیتینا اور برطانیہ، ڈنمارک اور جرمنی کے وفود جمعرات کے روز غزہ کے محاصرہ شدہ علاقے کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے بیت حانون گزرگاہ کے ذریعہ اس علاقے میں پہنچے ہیں-


برطانوی وفد اور پولینڈ کے وزیر خارجہ غزہ پٹی پہنچنے کے بعد غزہ شہرمیں اقوام متحدہ کی تنظیم انروا کے دفتر گئے-

پانچ ارکان پرمشتمل ڈنمارک کا وفد "انسان کی سرزمین اور تباہ شدہ علاقے" نامی ادارے اور چار ارکان پر مشتمل جرمن وفد "فلسطین میں تعاون" نامی جرمن ادارے کا دورہ کرنے کے علاوہ اس علاقے کی مشکلات اور مسائل کا جائزہ لے رہا ہے-

غزہ پٹی پر صیہونی فوج کی پچاس روزہ جارحیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو تقریبا" ایک سال گزرنے کے بعد بھی یہ علاقہ بحران کا شکار ہے-

 قابل ذکر ہے کہ گزشتہ پیر کے روز بھی غزہ پٹی میں انروا کے ہزاروں کارکنوں نے انروا کی امداد میں کمی کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں عدل و انصاف سے کام لینے کا مطالبہ کیا تھا-

ٹیگس