Aug ۲۸, ۲۰۱۵ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری
    تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری

فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان نے صیہونی جرائم پر پردہ ڈالنے کی بنا پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر تنقید کی ہے-

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے جمعے کو غزہ پٹی بالخصوص شہر رفح پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملے کے بارے میں حماس کی دستاویزی فلم جاری کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون  کی رسوائی کا باعث بنی کیونکہ انھوں نے صیہونی حکومت کا جھوٹا دعوی قبول کیا اور شہر رفح میں ایک سو ستر فلسطینیون کی شہادت کو چھپایا-


 سامی ابو زہری نے بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے اس جرم کو چھپانے کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دیں اور فلسطینیوں سے معافی مانگیں-


فلسطین کے انسانی حقوق کے مرکز المیزان اور دوسرے فلسطینی اداروں کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال گرمیوں کے موسم میں غزہ پر صیہونی حکومت کے پچاس روزہ حملوں میں پانچ سو چھپن بچوں اور دو سو ننانوے خواتین سمیت دو ہزار دو سو انیس فلسطینی شہید ہو گئے تھے -

ٹیگس