عراق: صوبہ صلاح الدین میں تیس دہشت گرد ہلاک
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
-
دہشت گردوں کی ہلاکت
عراق کی مسلح افواج نے صوبہ صلاح الدین میں تیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے
العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج نے فضائیہ اورتوپخانے کی مدد سے صوبہ صلاح الدین میں واقع شہر سامرا کے مضافات میں تیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔یہ دہشت گرد مختلف ممالک کے شہری تھے۔
عراق کی مسلح افواج نے دہشت گرد گروہوں کی سات گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں۔
اس آپریشن میں دہشت گرد گروہ داعش کا سرغنہ ابومہدی السامرائی زخمی ہوگیا ہے۔ عراق کی فوج نے بیجی آئل ریفائنری میں بھی دودہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔