یمن کےصوبے تعزکی ابترصورتحال کے بارے میں انتباہ
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
-
یمن کےصوبے تعزکی ابترصورتحال کے بارے میں انتباہ
یمن کے طبی ذرائع نے صوبہ تعزکی ابترصورتحال پرخبردارکیاہے
قطرکی الشرق ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق یمن کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تعزپرسعودی حکومت کے جارحانہ حملے جاری رہنے اورانسان دوستانہ امداد ارسال نہ ہونے کے سبب سات اسپتالوں میں علاج معالجے کا کام مکمل طور پر ٹھپ پڑگیا ہے-ان ذرائع نے کہا ہے کہ صوبہ تعزمیں ڈینگی بخارسے مسلسل لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں اوراس بیماری میں مبتلا سیکڑوں افراد موت سے پنجہ آزمائی کررہے ہیں-
صوبہ تعز میں طبی مراکز میں مریضوں اور زخمیوں کو خون کی بھی فوری ضرورت ہے-
اس سے قبل یمن کی ہلال احمر کمیٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ صوبہ تعز پر سعودی حملے جاری رہنے کے سبب ضرورت مندوں تک کسی بھی قسم کی انسانی امداد نہیں پہنچ پا رہی ہے-