Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • شام: زبدانی شہرداعش کے قبضے سے آزاد

شام کی فوج اورعوامی رضاکارفورس کے اہلکاروں نے زبدانی شہرکو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل طورپرآزاد کرالیا ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اورعوامی رضا کارفورس کے اہلکاروں نے تقریبا دوماہ کی شدید لڑائی کے بعد اہم شہرزبدانی کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پرآزاد کرالیا۔

اس لڑائی میں شام کے متعدد فوجی اور عوامی رضا کار فورس کے اہلکار شہید جبکہ دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ شہر دہشت گردوں کی موجودگی اور لڑائی کی وجہ سے تباہی و بربادی کا منظر پیش کررہا ہے۔

 فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے جو آئندہ اڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے اور اس کے بعد اس شہر کے باشندے اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں۔

ٹیگس