صیہونی عورتیں فحش لباس میں مسجدالاقصی میں داخل
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
صیہونی عورتوں اور لڑکیوں نے فحش لباس میں مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس مقدس مکان کی بے حرمتی کی ہے۔
اخبارالقدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی ویب سائٹ نے بدھ کے دن صیہونی لڑکیوں اورعورتوں کی ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ فحش لباس میں مقبوضہ بیت المقدس شہرکے قدیم حصے کی ایک دیوارکے پاس نظرآرہی ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی پرصیہونی آبادکاروں کے مسلسل حملوں پراکتفا نہیں کیا ہے بلکہ صیہونی عورتوں کو فحش لباس میں اس مقدس مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔
دریں اثنا اسرائیل کےغاصب فوجیوں نے فلسطینی خواتین اورلڑکیوں کومنگل کو مسلسل ساتویں دن بھی مسجدالاقصی میں داخل نہیں ہونے دیا۔ فلسطینی شہری مسجدالاقصی میں فلسطینی خواتین اورلڑکیوں کو داخلے کی اجازت نہ دیۓ جانے کی بنا پرمشتعل ہیں۔
دریں اثنا اس مسجد کےامورکے انچارج عمرالکسوانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی میں فلسطینی مسلمانوں اورصیہونی آبادکاروں کے داخلےکے الگ الگ اوقات مقررکردیئے ہیں۔
عمرالکسوانی نے عرب قوم اورملت اسلامیہ سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے اس اقدام کے خلاف فوری طور پراٹھ کھڑی ہو کیونکہ صیہونی حکومت کی جانب سے مسجدالاقصی میں فلسطینی مسلمانوں اورصیہونی آبادکاروں کے داخلے کے الگ الگ اوقات مقرر کیا جانا مستقبل میں اس مقدس مکان کی تقسیم پر منتج ہوسکتا ہے۔