Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • تنظیم آزادی فلسطین( پی ایل او) کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات رام اللہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
    تنظیم آزادی فلسطین( پی ایل او) کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات رام اللہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں(فائل فوٹو)

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے حالیہ بیان پر پی ایل او نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے-

تنظیم آزادی فلسطین( پی ایل او) کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے کہا ہے کہ، فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے سربراہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کے حالیہ بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے

- فلسطینی ریڈیو کے ساتھ انٹرویو میں صائب عریقات کا کہنا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو کا یہ کہنا کہ وہ رام اللہ جاکر فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، فضول اور بے معنی ہے-

 صائب عریقات نے مزید کہا کہ نیتن یاہو دو ریاستوں کی تشکیل کا آپشن ختم کرنے میں کوشاں ہیں اور وہ گذشتہ مہینے کی بہ نسبت اس مہینے میں اٹھارہ فیصد اضافے کے ساتھ یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہیں-

صائب عریقات نے مزید کہا کہ نتنیاہو ایک بے اختیار فلسطینی انتظامیہ کے خواہاں ہیں اور وہ غزہ سے غرب اردن کو جدا کرنا چاہتے ہیں-

قابل ذکر ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کے روز فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ براہ راست اور غیر مشروط مذاکرات انجام دینے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے-

ٹیگس