Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ
    مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ

صیہونی آبادکاروں نے، اسرائیلی پولیس کی مدد سے مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے-

اطلاعات کے مطابق دسیوں صیہونی آبادکاروں نے جمعرات کی صبح باب المغاربہ کی طرف سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا- صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی پر حملے کے بعد اس کے صحنوں میں حارحانہ انداز میں گشت کیا، اسی درمیان مسجدالاقصی میں موجود نمازیوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے-

ادھر غاصب اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی کے اندر دھرنا دینے والی ایک فلسطینی عورت کو سلوان کالونی میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کر لیا- دریں اثنا غاصب صیہونی حکومت کی پولیس نے آج نویں دن بھی فلسطینی عورتوں کو مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے دیا-

صیہونی پولیس نے فلسطینیوں اور صیہونی گروہوں کے درمیان لڑائی کو روکنا اپنے اس اقدام کا بہانہ قرار دیا ہے- اطلاعات کے مطابق فلسطینی نوجوان لڑکیوں اور خواتین نے باب السلسلہ کے سامنے دھرنا دیا- انہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے لکھے ہوئے تھے- مسجد الاقصی سے صیہونی آبادکاروں کے نکلنے کے موقع پر فلسطینی لڑکیوں اور خواتین نے اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے-

غاصب صیہونی فوجیوں نے خوف و وحشت پھیلا کر دھرنا دینے والی خواتین کو مقبوضہ بیت المقدس سے جلاوطن کرنے اور باہر نکالنے کی دھمکیاں دیں- واضح رہے کہ صیہونی حکومت بیت المقدس پر قبضے کے وقت سے ہی مختلف حیلے بہانوں اور سازشوں کے ذریعے بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے اور مسجدالاقصی کو تباہ کرنے کے درپے ہے-

ٹیگس