ایران کے ایٹمی معاہدے سے نیتن یاہو کو ایک بار پھر شدید تشویش
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے
صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایٹمی معاہدے کی حمایت کے لئے سینیٹ کے اراکین کی کافی تعداد پر، جس کے سبب امریکی کانگریس معاہدے کو مسترد نہیں کرسکے گی، تشویش کا اظہار کیا ہے- نیتن یاہو نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ ایٹمی معاہدہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا سبب نہیں بنے گا-صیہونی وزیر اعظم نے ایران کے بارے میں یہ دعوی ایسے حالات میں کیا ہے کہ خود صیہونی حکومت کے پاس تقریبا" تین سو ایٹمی وارہیڈ موجود ہیں اور وہ کسی بھی بین الاقوامی معاہدے کی پابند نہیں ہے-
نیتن یاہو نے صیہونی وزارت خارجہ کے کارکنوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے سے ایران کو حزب اللہ اور تحریک حماس کی حمایت کرنے کا مزید موقع مل جائے گا-