Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • صنعا پر تازہ سعودی حملے
    صنعا پر تازہ سعودی حملے

یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں ایک بچہ اور اس کی ماں شہید ہوگئے ہیں-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی صبح صنعا کے مختلف علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے- رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعا کے کئی رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا-

المسیر ٹی وی کے مطابق صنعا کے سبعین شہر کے شہران نامی رہائشی علاقے پر سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ایک بچہ اور اسکی ماں بھی شامل ہے۔

سعودی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کو بھی صنعا شہر اور صوبہ صعدہ کے شہر رازح میں واقع شہارہ اسپتال پر حملہ کیا تھا جس میں عام شہریوں کی ایک تعداد شہید اور زخمی ہوگئی تھی-

سعودی عرب یمن کے سابق مفرور صدر منصور ہادی کی اقتدار میں واپسی کے ہدف کے تحت گزشتہ چھبیس مارچ سے امریکا اور بعض عرب ممالک ک مدد سے یمن پر وسیع حملے جاری رکھے ہوئے ہے جن کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں-


ٹیگس