Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک سو تہتر فوجی ہلاک اور زخمی
    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک سو تہتر فوجی ہلاک اور زخمی

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی بے مثال کارروائی میں جارح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک سو تہتر فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں

حصاد الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب کے صقر علاقے میں جارح فوج کے اسلحہ گودام میں ہونے والے دھماکے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک سو تین فوجی ہلاک اور ستر زخمی ہو گئے ہیں-

باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے پر جمعے کو یمنی فوج کے حملے میں سعودی عرب کے ایک سو تین فوجی اور ایجنٹ ہلاک ہو گئے - ہلاک ہونے والوں میں متحدہ عرب امارات کے تیئیس فوجی افسر بھی شامل ہیں-

یمنی فوج کے اس میزائلی حملے میں ستر جارح فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں-یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے صافر کے علاقے میں بھی جارح سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اسلحہ گودام کی جانب ایک توچکا بیلیسٹک میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں ان کے فوجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا-

ان ذرائع کے مطابق اس میزائل حملے میں صافر ھوائی اڈے میں بھی کافی تباہی ہوئی ہے- ھوائی اڈے پر آپاچی ہیلی کاپٹر بھی تعینات تھے جن میں پانچ آپاچی ہیلی کاپٹر پوری طرح جل کر تباہ ہو گئے ہیں-
ان حملوں میں بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں-

ہر چند کہ ابھی تک سعودی عرب کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن متحدہ عرب امارات نے اپنے بیس فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے-

ٹیگس