ترکی سے دو برطانوی نامہ نگار بے دخل
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
ترکی نے دو برطانوی نامہ نگاروں کو ملک سے بے دخل کردیا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق "جیک ہانراہان" اور "فیلپ پندلبوری" پیر کے روز ترکی کے ایک طیارے کے ذریعے، شہر آدانا کے ایئر پورٹ سے، ترکی سے خارج ہو گئے تاہم ان کے عراقی ٹرانسلیٹر کو تحقیقات مکمل ہونے تک قید میں رکھا جائے گا-" وائس نیوز" کے ان دو برطانوی نامہ نگاروں کو ان کے عراقی ٹرانسلیٹر کے ہمراہ جنوب مشرقی ترکی کے کرد آبادی والے علاقے کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ تیارکرنے کے الزام میں، عدالت کے حکم سے گیارہ روز قبل گرفتارکیا گیا تھا۔
میڈیا ذرائع نے ان دو نامہ نگاروں کی گرفتاری کی وجہ بتاتےہوئے کہا تھا کہ ان کو صوبہ دیار بکر کے کرد آبادی علاقوں میں، اجازت لئے بغیر رپورٹ تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا-