بحرین کے سرگرم انقلابیوں کو قتل کرنے کی، آل خلیفہ حکومت کی سازش
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
-
بحرینی پولیس اہلکار ( فائل فوٹو)
بحرین کی جمعیت العمل الاسلامی نے حکومت کی جانب سے سرگرم سیاسی کارکنوں کوقتل کرنے کی سازش کی بابت خبردار کیا ہے-
جمعیت العمل الاسلامی کے ایک سینئرعہدیدار نے منگل کے روز فارس نیوزایجنسی کے ساتھ گفتگو میں، بحرینی عوام کے پرامن احتجاج کو کچلنے کے مقصد سے خصوصی حفاظتی یونٹ تشکیل دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی حفاظتی یونٹ کی ذمہ داری، اندرون و بیرون ملک مقیم، سینئر انقلابی رہنماؤں اورسرگرم سیاسی کارکنوں اوران میں سر فہرست بحرین کے ممتازعالم دین شیخ عیسی احمد قاسم کے قتل کی مکمل منصوبہ بندی کرنا ہے-علی البحرانی نے اسی طرح بحرین کے پرامن مظاہروں میں شہید ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کےعوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ حملے بدستورجاری ہیں- انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند بحرینی بچوں اورنوجوانوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اوراس میں بحرین کی وزارت داخلہ کے افسران ملوث ہیں۔