Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • سابق یمنی صدرعلی عبداللہ صالح(فائل فوٹو)
    سابق یمنی صدرعلی عبداللہ صالح(فائل فوٹو)

یمن کے سابق صدر علی عبدالله صالح نے اپنے ملک کے خلاف متحدہ عرب امارات کی جارحیت کو جنگی جرم قرار دیا ہے

یمن چوبیس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرعلی عبداللہ صالح نے متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب کا پٹھو قرار دیا اورکہا کہ متحدہ عرب امارات کا یمن پر حملہ اور یمنی شہریوں کے قتل عام کے لئے اس کا سعودی عرب کا ساتھ دینا جنگی جرم ہے۔

 علی عبداللہ صالح نے مزید کہا کہ یمن میں جنگی جرم کے ارتکاب کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے حکام  پرانٹرنیشنل کریمینل کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضا کارفورس کے اہلکاروں نے اپنے ملک کے صوبہ مارب میں واقع جارحین کے ٹھکانوں پرمیزائل حملہ کیا تھا جس میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین کے دسیوں فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

 اس حملے کے بعد سعودی عرب کی جارح فوج نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کے لئے عرب ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فوجی یمن بھیجیں۔

سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اوربحرین سمیت بعض عرب ممالک کی حمایت سے چھبیس مارچ سے یمن پروحشیانہ حملوں کا آغازکررکھا ہے۔


ٹیگس