Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی میستورا
    شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی میستورا

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایک بار پھر شام کے بحران کے لئے سیاسی راہ حل کے حصول کی ضرورت پر تاکید کی ہے

ایسنا کی رپورٹ کےمطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن دی میستورا نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ علاقے میں داعش کی مزید پیشقدمی روکنے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لئے جامع سیاسی راہ حل کی ضرورت ہے-


 دی میستورا نے کہا کہ شام کے بحران میں الجھے ہوئے بہت سے افراد کا خیال ہے کہ اس ملک میں کسی بھی فریق کو فوجی کامیابی ملنا ممکن نہیں ہے اور سفارتی کوششوں میں پیشرفت کے مواقع بھی آخری سانسیں لے رہے ہیں-

ٹیگس