Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا
    اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوجیوں نے سات فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔

فلسطین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے تین شہروں الخلیل، نابلس اور جنین پر حملہ کرکے ان سات جوانوں کو گرفتار کیا ہے-
صیہونی فوجی روز بے بنیاد الزامات عائد کرکے غرب اردن کے شہروں اور دیہاتوں پر حملہ کرتے ہیں اور فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں- اس وقت ساڑھے چھے ہزار فلسطینی، صیہونی حکومت کی جیلوں میں بدترین حالات میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں-
ایک اور اطلاع کے مطابق غزہ سے متصل مقبوضہ فلسطین میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ہفتے کے روز مشرقی غزہ کے علاقے شجاعیہ میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کی طرف فائرنگ کی اور فلسطینی کاشت کاروں کو ان کی زمین میں داخل ہونے سے روک دیا-

ٹیگس