Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے شہر اشدود میں دھماکہ
    مقبوضہ فلسطین کے شہر اشدود میں دھماکہ

مقبوضہ فلسطین میں ایک کار بم دھماکےکے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

صیہونی ذرائع کے حوالے سے فلسطین کے انفارمیشن سنیٹر کی رپورٹ کےمطابق یہ دھماکہ، نامعلوم افراد نے مقبوضہ فلسطین کے شہر اشدود میں ایک تجارتی مرکز کے قریب کیا جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی زخمی ہوگئے-

 گذشتہ مہینوں میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونیت مخالف کارروائیوں میں شدت آگئی ہے- واضح رہے کہ شرپسند صیہونی عناصر عرصۂ دراز سے آئے دن فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں-

ٹیگس